Home / پاکستان / اسلام آباد / مجھے اقتدار میں آنا ہی ہے، ہمیں الیکشن مہم کی بھی ضرورت نہیں: عمران خان

مجھے اقتدار میں آنا ہی ہے، ہمیں الیکشن مہم کی بھی ضرورت نہیں: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ انہوں نے تو پاور میں آنا ہی ہے  اور انہیں تو الیکشن مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  کیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ انہیں خوف ہے کہ حکمران پاکستان کو وہاں لے جائیں گے جہاں سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کوئی بھی جینیئس آ جائے، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی، سرمایہ کار کا اعتماد صرف الیکشن کرانے سے بحال ہوگا۔

 عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تو پاور میں آنا ہی ہے ، انہیں تو الیکشن مہم چلانے کی بھی ضرورت نہیں۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *