Home / پاکستان / نکاح کی پسندیدہ تصویر کے ساتھ آغاعلی، حنا الطاف کے شکرگزار

نکاح کی پسندیدہ تصویر کے ساتھ آغاعلی، حنا الطاف کے شکرگزار

جمعتہ الوداع کواداکارہ حنا الطاف کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھنے والے آغا علی نے اس خاص دن سے اپنی پسندیدہ تصویر فالوورز کیلئے شئیر کرتے ہوئے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹا گرام پرپوسٹ میں آغا نےبتایا’’یہ تصویریقیننا ہمارے نکاح کی تصاویرمیں سے میری پسندیدہ ترین ہے اورمیں جلد ہی مزید تصاویر بھی شیئر کروں گا ‘‘۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں نیک خواہشات ظاہرنہ کرنے والوں کیلئے لکھا ’’جنہوں نے دُعا دی ان کا بہت شکریہ، جو نہیں دے پائے ۔۔۔ میری ان کیلئے دُعا ہے کہ اللہ اُن کو دعا دینے کی توفیق دے‘‘۔

اپنی زندگی میں رنگ بکھیرنے والی حنا الطاف سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے آغا نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا ’’ تہمارے پیار اور میری زندگی میں بھرپور جذبے لانے کیلئے شکریہ، میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں بہترین شوہربنننے کی پوری کوشش کروں گا ‘‘۔

مداحوں کے لیے اپنی زندگی کے اس نئے سفرکی خبر شیئر کرتے ہوئے آغا نے بتایا تھا ’’چند سال قبل ہم دونوں نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی اورہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے تھے، پھر چند سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی اور ہم دوست بنے، پھر بہترین دوست بنے اور پچھلے 11 ماہ بہت ہی کریزی تھے۔ موویز، اسٹریٹ فائٹر، نہ ختم ہونے والی باتیں اور تم میری زندگی کا ایسا حصہ بن گئیں جیسا کوئی نہیں۔ مجھے تمہارے ساتھ گزارے ہوئے ہرلمحے سے پیار ہے‘‘۔

دوسری جانب حنا الطاف نے انسٹا پر اپنی اورآغا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے لیکر دوست بننے تک، بیسٹ فرینڈز اور اب زندگی بھر کے ساتھی۔ میں اس (آغاعلی) کے متعلق جو بھی سوچتی تھی ، غلط نکلا۔اس آدمی نے میرا دل جیت لیا۔ میں نے اتنا مخلص اور پرواہ کرنے والا کوئی نہیں دیکھا جو میری خوشی کو سب سے مقدم رکھتا ہے۔ آج ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا ہے کہ اپنی نئی زندگی کو خوشیوں اور قہقہوں سے بھردیں گے۔ ایک دوسرے پر اعتبار کریں گے اور وفادار رہیں گے‘‘۔

اس سے قبل آغا علی اورسارہ خان کی گہری دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوئی تو مختلف قیاس آرائیاں کی گئیں، تقریبا ایک سال قبل آغا علی نے پہلی بار بریک اپ کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ ایمانداری سے بتاؤں یہ میرے لیے مشکل ترین فیصلہ تھا، کئی ماہ تک میں کام نہیں کرسکا۔ مجھے بہت اکیلا پن محسوس ہوتا تھا جس کا میں مقابلہ نہیں کر پا رہا تھا لیکن پھر وہی بات کہ زندگی کا کام چلتے رہنا ہے۔میرے خیال سے اب ہم دونوں ٹھیک ہیں، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔ میں اس کا بے حد احترام کرتا ہوں، وہ ایک بہترین لڑکی ہے۔ ابھی میں اتنا ہی کہوں گا۔

About Rana Usman

Check Also

Good news for Halima Sultan's

’حلیمہ سلطان‘ کی پشاور زلمی کے مداحوں کیلئے خوشخبری

 شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی ’حلیمہ سلطان‘ نے پاکستان سپر لیگ (پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *