
ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں۔
کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو گرین کیپس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 103 رنز بنا رکھے تھے۔
عابد علی اپنے پہلے روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور 60 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ عمران بٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے ہیں، عمران بٹ 68 اور اظہر علی 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
زمبابوے اپنی پہلی اننگز میں 176 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔