Home / پاکستان / سندھ حکومت کا زرعی قرض اور ٹیکس کے حوالے سے بڑ ا مطالبہ

سندھ حکومت کا زرعی قرض اور ٹیکس کے حوالے سے بڑ ا مطالبہ

کراچی : سندھ حکومت نے وفاق سے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنےکااعلان کرے۔

اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ متاثرہ 20 اضلاع کوآفت زدہ قرار دے چکی ہے، حکومت سندھ کاشتکا روں کی بحالی کے تمام اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب، اسپل ویز کھول دیے گئے

وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں گے، وفاق کی غلط پالیسی سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، کھاد،دواؤں، ڈیزل،بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثرہوئے ، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں، چاول،گنےاور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ پرانے زرعی قرضوکی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے اور کاشتکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر نئے قرض دیے جائیں۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *