Home / پاکستان / فیصل آباد: والدہ کی دوائی کیلئے جانے والی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد: والدہ کی دوائی کیلئے جانے والی لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں دو افراد نے بیمار والدہ کی دوائی لینے کے بہانے لڑکی کو بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے میں دو ملزمان زبیر اور اصغر نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، 2 بچوں کے ساتھ بدفعلی، سوتیلی بیٹی کے ساتھ باپ کی زیادتی کی کوشش

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ شوگر کی مریضہ ہے، انہیں فون کر کے ملزمان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک سے شوگر کے مرض کے علاج کی دوائی منگوائی ہے، والدہ کے علاج کے لیے وہ بھی دوائی لے جائے، جب متاثرہ لڑکی دوائی لینے گئی تو دونوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *