Home / پاکستان / پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 174 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 586 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 55، گوجرانوالہ میں 13، گجرات میں 6 اور راولپنڈی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور ملتان میں 4، 4، نارروال، جہلم، اور رحیم یار خان میں 3، 3، فیصل آباد اور میانوالی میں 2، 2، جبکہ چکوال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی کامیابی ، پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹملگیا

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 174 ہوچکی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 7 لاکھ 88 ہزار 860 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 289 ہوچکی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

National Emergency Helpline

موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *