
سابق صدر آصف علی زرداری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فیصلے حکومت کی مشاورت سےکر رہےہیں، مستقبل میں بھی تمام فیصلے مشاورت سےکریں گے۔
کہا گیا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں، آئندہ بھی تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کے لیے کریں گے، قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سے نکال سکتی ہے۔