Home / پاکستان / اسلام آباد / نئے مالی سال کے آغاز پر فنانس بل21-2020کا اطلاق ہوگ

نئے مالی سال کے آغاز پر فنانس بل21-2020کا اطلاق ہوگ

اسلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز پر فنانس بل21-2020کا اطلاق ہوگیا جس کے باعث پوائنٹ آف سیل میں رجسٹرڈ اسٹورز کیلئے سیلز ٹیکس 14 فیصد کم ہوگیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق کپڑوں اور جوتوں کے اسٹورز کیلئے سیلز ٹیکس 12 فیصد عائد ہو گیا ہے جبکہ شادی ہالز اور فنکشنز پہ عائد ٹیکس ختم ہو گیا ہے۔

کوکنگ آئل اور کیبل آپریٹر پر ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گیا ہے اور آج سے منڈیوں اور کمیشن ایجنٹس پر عائد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

آج سے پراپرٹی کی آمدن پر گراس نیٹ ٹیکس عائد ہو جائے گا۔ گوادر سے متعلقہ آرڈیننس بھی فنانس بل کا حصہ بن گیا ہے۔

فنانس بل کے متعلق ایف بی آر، نادرا، بجلی اور گیس کی تقسیم کار کمپنیوں سے ڈیٹا حاصل کر سکے گا۔ سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا بھی اطلاق ہوگیا ہے جس سے سیمنٹ کی فی بوری قیمت بیس سے 25 روپے تک کمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری

فائلرز کے لیے  بچوں کی سکول فیس پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور کیبل پر چلنے والے اشتہارات پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ آج سے پنشن فنڈ پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہو جائے گا۔

بیرون ملک سے ترسیلات بھجوانے والوں کیلئے ٹیکس سے استثنی ہوگا۔ درآمدی سگار پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 65 فیصد کی شرح سے عائد کر دی گئی ہے جب کہ سٹنگز اور دیگر درآمدی مشروبات پر ٹیکسز بڑھا دیا جائے گا۔

قرآن پاک کی اشاعت کیلئے درآمدی کاغذ پر ڈیوٹیز ختم کر دی گئی ہے۔ 350ڈالر سے 500ڈالر مالیت کے درآمدی موبائل پر5400 روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

یکم جولائی2020 سے 500پانچ سو ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل پر9270روپے سیلزٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ شناختی کارڈ کی شرط پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ہو جائے گی۔

About Rana Usman

Check Also

man died from police torture

پاراچنار میں20 سالہ قیدی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق

پاراچنار میں مبینہ پولیس تشدد سے بیس سالہ قیدی اسد علی دم توڑ گیا، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *