Home / پاکستان / فیاض چوہان نے بھارتی میجر کی بولتی بند کر دی، چینل نے مائیک ہی بند کر دیا

فیاض چوہان نے بھارتی میجر کی بولتی بند کر دی، چینل نے مائیک ہی بند کر دیا

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے انڈین چینل کے شو میں بھارتی میجر کی بولتی بند کر دی جب کہ بھارتی چینل نے اپنے میجر کی بے عزتی ہوتے دیکھ کر پاکستان کے رکن پنجاب اسمبلی کا مائیک ہی بند کر دیا۔

لاہور سے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بھارتی چینل نے منتیں کر کے وقت لیا تھا اور طے پایا تھا کہ مائیک بند نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایاز صادق نے وضاحتی بیان دیدیا

انہوں نے مزید بتایا کہ دو بھارتی طیارے گرانے اور بھارت کے اسکواڈرن لیڈر ابھی نندن کو چائے پلا کر واپس بھیجنے کی بات پر اینکر اور میجر گورو آریا کی بولتی بند ہو گئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عمران خان کی منتیں کر کے ابھی نندن کو واپس لیا تھا، اسکی واپسی پر بھارتی عوام کو عمران خان کی مورتی بناکر پوجنا چاہیے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *