Home / پاکستان / سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

فیصل آباد: باپ نے شرارتیں کرنے پر اپنی 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ریاض احمد شخص نے اپنی 6 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو لکڑی کے ٹکڑے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی 

 اہل محلہ کےمطابق ملزم ریاض کے 6 بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے، ملزم نے بچوں کو شرارتوں سے منع کیا اور باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *