Home / پاکستان / کسانوں کا احتجاج، بھارت کی چیخیں نکل گئیں

کسانوں کا احتجاج، بھارت کی چیخیں نکل گئیں


نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر برطانیہ نے معاملہ اٹھانے کا اعلان کیا تو بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ساڑھے تین ماہ مکمل ہو گئے تاہم اب بھارت میں کسانوں کا احتجاج عالمی رنگ اختیار کر گیا۔

برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔

بھارتی کسانوں کی گونج برطانوی پارلیمان میں بھی پہنچ گئی۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کسانوں کے معاملے پر 90 منٹ تک بحث ہوئی۔ جس میں برطانیہ نے معاملہ وزرائے اعظم کی ملاقات میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔

برطانیہ کی جانب سے کسانوں سے اظہار یکجتی پر بھارت سیخ پا ہو گیا اور برطانوی ہائی کمشنر کو نئی دہلی میں طلب کر لیا۔ بھارت نے بحث کو داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

لوک سبھا کے اجلاس میں بھی پنجابی رکن ہرسمرت کور بادل نے سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار کا یہ کہنا کہ قوانین کسان کے مفاد میں ہیں، غلط ہے۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

One comment

  1. Как и обещал, запускаю конкурс на 10 призов по 0,001 BTC среди подписчиков! Подписывайся на канал https://t.me/neweconomytime – узнай условия и удачи!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *