Home / پاکستان / فلم”قائداعظم زندہ باد”میں فہدمصطفیٰ کی پہلی جھلک

فلم”قائداعظم زندہ باد”میں فہدمصطفیٰ کی پہلی جھلک

اداکار فہد مصطفیٰ نئی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد” میں اپنے کردار کی پہلی جھلک سامنے لے آئے ہیں۔

ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسرکا کردار نبھانے والے فہد نےانسٹا پرتصویرشیئر کی جس میں وہ دبنگ انداز میں ہجوم میں گھرے نظر آرہے ہیں اور کندھے پر لگے 3 پھول بتارہے ہیں کہ ان کاعہدہ انسپکٹر کا ہے۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا ” قائداعظم زندہ باد میں میرے کردار کی پہلی جھلک “۔

اداکار نے بتایا کہ فلم کا آفیشل ٹیزر جلد آنے والا ہے۔

اس پوسٹ پرسب سے پہلا کمنٹ ماہرہ کا تھا جنہوں نے ایموجیزکے ساتھ لکھا ” تالیاں ، سیٹیاں”۔

اشنا شاہ، ثناء جاوید، سوہائی علی ابڑو، اعجاز اسلم اوردیگرشوبزساتھیوں نے تعریفی تبصرے کیے جبکہ کرکٹر سرفرازاحمد نے “باس ” لکھ کر اداکار کو سراہا۔

ڈائریکٹرنبیل قریشی اورفضا علی میرزا کی اس فلم میں فہد اورماہرہ خان پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم” ایکٹران لاء” میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

نبیل قریشی اور فضا علی میرزااس سے قبل نامعلوم افراد ، نامعلوم افراد2، ایکٹران لاء اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Pakistan and Zimbabwe

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *