Home / انٹرنیشنل / فٹ پاتھ پر سوئی بھکارن کو قتل کرنیوالے ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی میں سامنے آگیا

فٹ پاتھ پر سوئی بھکارن کو قتل کرنیوالے ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی میں سامنے آگیا

بھارت میں فٹ پاتھ پر سوئی ہوئی بھکارن کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اندرو شہر میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر کے ایم وائی اسپتال کے باہر طلوعِ آفتاب سے پہلے ایک نامعلوم شخص نے فٹ پاتھ پر سوتی ہوئی عورت پر حملہ کیا۔

اس شخص نے عورت کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹا اور گلے میں رسی ڈال کر اس کا گلا دبایا، قاتلانہ حملے پر عورت نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن اس شخص نے کافی دیر تک عورت کے گلے کو رسی سے جکڑ کر رکھا جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ عورت کو قتل کیے جانے کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہوئی ہے جب کہ اب تک قاتل کا بھی کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکاہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 45 سال ہے جو اس گلی میں ہی رہتی تھی اور قریبی علاقے میں بھیک مانگتی تھی، علاقہ مکین روزانہ اس عورت کو یہاں دیکھتے تھے لیکن کوئی بھی اس کے نام سے واقف نہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ عورت کی لاش گلی سے ملنے پر قریب میں واقع دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ویڈیو حاصل کی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ اب تک کی تفتیش سے پتا چلا ہےکہ مرنے والی عورت کا علاقے میں موجود ایک عورت سے جھگڑا ہوا تھا جو قتل کی ایک وجہ ہوسکتی ہے لیکن اب تک کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے قاتل کی تصاویر لے کر اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About Rana Usman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *