Home / پاکستان / ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت،پاکستان میں ترک اداکار سے غلط بیانی

ارطغرل غازی کے اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت،پاکستان میں ترک اداکار سے غلط بیانی

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردرا نبھانے والے ترک اداکار جاوید جیتن گنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اردو زبان میں لکھا کہ “میں پاکستانی عوام سے معذرت چاہتا ہوں”۔

انہوں نے لکھا کہ “ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ کاروباری منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا”۔

ترک اداکار جاوید جیتن گُنیرنے لکھا کہ “پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے، لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں اپنا دورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا”۔

تُرک اداکار نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں امید کرتا ہوں کہ میں جلد قابلِ اعتماد لوگوں سے ملوں اور پاکستان کا دورہ کروں”۔

About Rana Usman

Check Also

Shahbaz Sharif statement

نیب کا بس چلے تو پورے پاکستان کے کیسز مجھ پر ڈال دے: شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے نیب کا بس چلے تو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *