Home / پاکستان / اسلام آباد / الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز غیرمناسب ہے، وفاقی وزرا

الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز غیرمناسب ہے، وفاقی وزرا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز اور ویر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کو غیرمناسب قرار دے دیا ہے۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، دکھی روح بننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پریس ریلیز سے نہیں بلکہ اقدامات سے غیرجانبداری ثابت کرے، یہ کہنا کہ اداروں پر تنقید نہیں ہو سکتی درست نہیں ہے۔ 

وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن ہار گئے، ایک جیت گئے یہ دھاندلی کا ثبوت ہے، امید ہے الیکشن کمیشن اپنے مؤقف پر نظرثانی کرے گا۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم اور ہم وزرا الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،  ہمارا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں، آئینی ادارے کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا مناسب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کہناچاہتاہوں کہ ہم آپ کا کردار مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن شفاف طریقے سے نہیں ہوسکے، شفاف انتخابات عمران خان اور پی ٹی آئی کا ستون رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے تقریر کی ہے کہ پیسہ نہیں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چلا ہے، ناصر حسین شاہ کی آڈیو میں صاف سنائی دے رہاہےکہ 12 کروڑ لے لیں، اگر حکومت کو24 گھنٹے بلیک میلنگ پررکھیں گے تو پھر آ پ کا کردار ہی کیا ہوا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فرازکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پاکستان میں سیاسی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا، وزیراعظم اور ان کی حکومت صاف ستھرے انتخابات پر زور دے رہی تھی۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

One comment

  1. Как и обещал, запускаю конкурс на 10 призов по 0,001 BTC среди подписчиков! Подписывайся на канал https://t.me/neweconomytime – узнай условия и удачи!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *