Home / پاکستان / ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل، انٹر بینک میں 200 روپے 20 پیسے پر فروخت

ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل، انٹر بینک میں 200 روپے 20 پیسے پر فروخت

کراچی: ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل، انٹربینک میں ڈالرمزید ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہوکر 200 روپے 20 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔ موجودہ حکومت میں ڈالر 17 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے ڈالر کی بڑھتی قدر کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس آج ہو گا ،وزیر اعظم کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ملکی برآمدات اور درآمدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *