Home / پاکستان / کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری، سندھ حکومت نے لیبارٹری قائم کردی

کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کی تیاری، سندھ حکومت نے لیبارٹری قائم کردی

نوابشاہ: سندھ حکومت نے  سکرنڈ  کے علاقے میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرنے والی لیبارٹری کی بنیاد رکھ دی۔

رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے شہید بے نظیر آباد کے علاقے میں پاکستان کی پہلی اور ایشیا کی دوسری لیبارٹری قائم کی جو کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین تیار کرے گی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لیبارٹری کتے اور سانپ کے کاٹنے سے پہنچنے والے نقصان کی ویکسین تیار کرے گی، لیبارٹری نے صوبائی حکومت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنا قائم شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا جبکہ صوبے میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے کئی کمسن بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ کے شہر لاڑکانہ سے بھی گزشتہ برس حسنین نامی بچے کا کیس سامنے آیا تھا جسے کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا تھا اور پھر بچہ بروقت ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔حسنین کو گزشتہ برس دسمبر میں لاڑکانہ سے کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ منتقل کیا گیا تھا جہاں 6 سالہ بچہ کئی روز تک موت اور زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *