Home / پاکستان / لاک ڈاؤن ایریاز میں ڈیوٹی کے د و ران کوتاہی برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر

لاک ڈاؤن ایریاز میں ڈیوٹی کے د و ران کوتاہی برداشت نہیں ،ڈپٹی کمشنر

ملتان: ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی اے چوک کے اطراف میں واقع آبادیوں کا معائنہ کیا۔

انہوں نے شاہ رکن عالم اور نیو ملتان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آنیوالے بلاکس کا بھی وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا لاک ڈاؤن کی گئی سٹریٹس کو خاردار باڑ سے بند کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن کئے گئے ایریازمیں غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی لگا دی جائے ،

پولیس کی مدد کے لئے سول ڈیفنس اور کارپوریشن کا مزید سٹاف تعینات کیا جائے ، محکمہ صحت نے جن ڈاکٹرز کو ایریاز کا فوکل پرسن نامزد کیا ہے ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ،لاک ڈاؤن ایریاز میں ریسکیو1122 اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈس انفکشن کا عمل شروع کرے ،

لاک ڈاؤن ایریاز میں ادویات،دودھ، سبزی فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ،آئندہ میں خود لاک ڈاؤن ایریاز کا اچانک وزٹ کروں گا،لاک ڈاؤن ایریاز میں تعینات افسران اور اہلکاروں کی طرف سے ڈیوٹی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،کورونا وائرس کا خاتمہ کرکے لاک ڈاون کے فیصلے کو نتیجہ خیز بنانا ہے ۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *