Home / پاکستان / علی رحمان خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدید ناخوش

علی رحمان خان سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدید ناخوش

اداکارعلی رحمان خان کرونا وائرس کی وبا کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالزکھولے جانے کے فیصلے پرخاصے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد اداکارنےاس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ناپسندیدگی کااظہارکیا۔

علی نے لکھا ’’ بہت خوب، سپریم کورٹ بہت خوب ، واقعی عید کیلئے خریداری نہ کرنا ہی ہمیں خوفزدہ کرسکتا ہے‘‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام پرایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اس فیصلے پر بطور طنز تالیاں بھی بجائیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل 18 مئی کو کرونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو بھی تمام مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ عید پر رش بڑھ جاتا ہے، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہم پورے ملک کی جانب دیکھ رہے ہیں، ملک میں کیا ہو رہا ہے اپنی آنکھیں اور کان بند نہیں کرسکتے۔

عدالت نے تمام صوبوں کو شاپنگ مال کھولنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ حکومت کرونا کے علاوہ دیگر بیماریوں اورمسائل پر بھی توجہ دے،وائرس کی وجہ سے پورا ملک بند نہ کیاجائے۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *