Home / Uncategorized / پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ، 531 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ، 531 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے مزید 8 مریض جاں بحق ہوگئے اور 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد6588 جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار651 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر سے کوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افرادکی تعداد6588 ہوگئی۔

این سی اوسی نے بتایا کہ ملک بھرمیں 24 گھنٹے میں 30ہزار22کوروناٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کوروناکےمزید531کیس سامنے آئے ، جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 3 لاکھ 19ہزار 848 ہوگئی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار651 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

گزشتہ24گھنٹےمیں کوروناکے424مریض صحت یاب ہوئے جبکہ اب تک 3لاکھ4ہزار609کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور کورونا کے 516 کیسز تشویشناک اور سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

ملک بھرمیں تاحال39لاکھ 14 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار، پنجاب ایک لاکھ 892 ، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار367، بلوچستان میں 15 ہزار541 ہوگئی، جبکہ اسلام آباد میں 17 ہزار428 ، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ قوم کوکوروناکی لہر،مزیدنقصان سےبچانےکیلئےبروقت فیصلہ سازی ضروری ہے، سردموسم میں کوروناکی وبا کےپھیلاؤکاخطرہ بڑھےگاجس کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ابھی سےحکمت عملی اختیار کرنےکی ضرورت ہے، حفاظتی اقدامات اورماسک کےاستعمال کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔

About Rana Usman

Check Also

Zaid Ali wife Yemeni

زید علی کی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ رومانوی میوزک ویڈیو کے چرچے

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی پہلی بار اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *