Home / پاکستان / سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: شہر قائد کے باسیوں کے لیے سی ایس ایس امتحان کے حوالے سے خوش خبری دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فریئر ہال میں ایک خصوصی کارنر قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والے افراد کے لیے یہاں مفت کورسز کرائے جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ موجودہ اور سابق بیورو کریٹس، سفارت کار اور سینئر افسران کورسز کے شرکا کی مدد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم یونیورسٹی 6 نومبر تک سیل رکھنے کا فیصلہ

انھوں نے کہا سی ایس ایس کورس کے شرکا کو کتابیں بھی مفت فراہم کی جائیں گی، کام یابی کے لیے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے، گوگل آپ کو انفارمیشن فراہم کرتا ہے، علم نہیں، اس لیے کامیابی کے لیے اپنے سبجیکٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

افتخار شالوانی کا کہنا تھا کراچی کے شہری سی ایس ایس امتحان میں کام یابی کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، سینئر افسران اور بیوروکریٹس اپنے تجربات کی روشنی میں شرکا کو امتحان کی تیاری کرائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سی ایس ایس آپ کی صلاحیتوں کا بھرپور امتحان ہے، اس میں سُرخ رُو ہونا فخر کی بات ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *