Home / انٹرنیشنل / وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک

وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک

بھارتی بندرگاہ وشاکاپٹنم کے ہندوستان شپ یارڈ میں 70 ٹن وزنی کرین گرنے سے 11 ملازمین ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثہ نئی کرین کی آزمائش کے دوران پیش آیا، ہلاک ہونے والوں میں چار شپ یارڈ اور 7 کنٹریکٹ ملازمین تھے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ  حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کرین دو سال قبل ممبئی کی ایک کمپنی انوپم کرینز نے تیار کی تھی تاہم اب تک یہ آپریشنل نہیں ہوئی تھی، آج اس کرین کا لوڈ ٹیسٹ کیا جارہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔

About Rana Usman

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *