Home / پاکستان / اسلام آباد / کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 5 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 479 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 747 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 263 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 16 نئے مریض سامنے آگئے

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 903 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 96 ہزار 881 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 32 ہزار 31 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Increase in Corona cases

کورونا کیسز میں اضافہ: میو اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

لاہور : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *