Home / انٹرنیشنل / کرونا وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے؟ تحقیق سامنے آ گئی

کرونا وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے؟ تحقیق سامنے آ گئی

ندن: کرونا وائرس کی وبا سے متعلق ایک ایسی نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بچے زیادہ پھیلاتے ہیں یا بڑے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وبائی امراض کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس بچے اتنے نہیں پھیلاتے جتنا کہ بڑے اسے پھیلاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کی نسبت بچوں سے یہ کم پھیلتا ہے۔

یہ تحقیق ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بعض ممالک میں کرونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اسکول کھولنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جب کہ سائنس دان اس بیماری کی مکمل روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری پر بھی کام کر رہے ہیں۔

طبی تحقیقات میں یہ بات اب سامنے آئی ہے کہ ایسی واضح علامتیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچوں سے یہ وبا دوسرے لوگوں میں زیادہ منتقل نہیں ہوتی، بڑوں کی نسبت بچے اس کے پھیلاؤ کا بہت کم ذریعہ بنتے ہیں۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچے تعلیم سے محروم

اس سلسلے میں ماہرین نے برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کو بھی تازہ طبی مطالعے کے نتائج سے آگاہ کیا، متعدی بیماریوں سے متعلق برطانوی حکومت کو مشاورت فراہم کرنے والی کمیٹی کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا بڑوں سے زیادہ اور بچوں سے کم پھیلتی ہے۔

ڈاکٹر روزالینڈ ایگو کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ بچے انفیکشن کی منتقلی سے کم متاثر ہوتے ہیں، برطانوی سائنسی مشاورتی بورڈ کے ممبر پروفیسر جان ایڈمنڈ نے کہا کہ بچے زیادہ تر وائرل اور سانس کی بیماریوں کو مزید پھیلانے میں بڑوں کی نسبت کم ذمہ دار ہوتے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ،24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *