Home / پاکستان / اسلام آباد / کورونا کی پانچویں لہر: ملک میں مزید 8 اموات ،7ہزار سے زائدکیسز رپورٹ

کورونا کی پانچویں لہر: ملک میں مزید 8 اموات ،7ہزار سے زائدکیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان  میں کورونا کی پانچویں لہر شدت اختیار کرگئی ،  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   مزید 8 افراد انتقال کرگئے جبکہ 7 ہزار 195 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  پاکستان  میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار105 تک پہنچ گئی ہے ۔

ملک میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 195 کیسز سامنے آئے ہیں،  وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74 ہزار 800 ہو چکی ہے۔

ملک میں مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد تک  پہنچ گئی ۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 343 ٹیسٹ کیے گئے۔

 واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

About Junaid

Check Also

FIA opposes immediate indictment of all accused including Shahbaz Sharif

ایف آئی اے کی شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت

لاہور: ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فوری فرد جرم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *