Home / پاکستان / اسلام آباد / کورونا وائرس : مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

کورونا وائرس : مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کی چھت نمازیوں کے لیے کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سعودی  حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

مسجدِ نبویﷺ  کی چھت کھولے جانے سے لوگوں کو کافی سہولت ہوگی اور  نمازیوں کےلیے گنجائش بڑھنے سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ مغرب اور عشا کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرسکیں گے ۔  عام طور پر ان دونوں نمازوں میں نمازیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ 

اس حوالے سے حرمین شریفین کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز  سے مملکت بھر کے سکولوں میں 10 روز کی  تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مقامی اور مقیم غیرملکی مسجد نبوی کی زیارت کے لیے پہنچنے لگے ہیں ۔ 

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *