Home / پاکستان / اسلام آباد / کروناویکسینیشن:18سال سے زائدعمر کے افراد کیلئےتاریخ کا اعلان

کروناویکسینیشن:18سال سے زائدعمر کے افراد کیلئےتاریخ کا اعلان

این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن جمعرات سے شروع کردی جائے گی۔

پیر کو اسد عمر نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا ہے کہ جمعرات 3 جون سے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہوجائے گی۔ یہ فیصلہ پیر کو این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے ۔ اس اقدام کے بعد تمام عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ اسد عمر نے زور دیا کہ جلد سے جلد رجسٹریشن کروائیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

پیر کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 43 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 15 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 117 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں مثبت کرونا کیسزکی شرح 4.05 فیصد ہے۔

 کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 15 اموات اور سندھ میں 6 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ خیبرپختونخوا میں 13، اسلام آباد میں 3 ، آزاد کشمیر میں 3 اموات اور بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 779 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا کے فعال کیسز کی تعداد59 ہزار 33 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار241 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 280 مریض زیر علاج ہیں۔پشاور میں 29 فیصد، ملتان میں 70 فیصد،لاہور میں 35 فیصد، بہاولپور میں 32 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 37 فیصد،بہاولپورمیں 35 فیصد، ملتان میں 50 فیصد اور صوابی میں 41 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

اس کےعلاوہ  وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‏بھارت میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 236 افراد فی ملین آبادی ہے۔  پاکستان میں یہ شرح 92 افراد فی ملین ہے۔ اگر بھارت میں  کرونا اموات کی شرح آبادی کے تناسب سے وہی ہوتی جو پاکستان کی ہے تو بھارت میں 2 لاکھ اموات کم ہوتیں۔

About Junaid

Check Also

Journalist Imran Riaz Khan arrested from Islamabad Toll Plaza

صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ اے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *