Home / انٹرنیشنل / دنیا میں کورونا سے 3 لاکھ 20 ہزار ہلاکتیں، ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنے کی دھمکی

دنیا میں کورونا سے 3 لاکھ 20 ہزار ہلاکتیں، ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کے فنڈز روکنے کی دھمکی

نیویارک:کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار تک پہنچ گئی، امریکا میں مزید ایک ہزار تین افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فنڈز کم یا ختم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرتے ہوئے اسے چین کی کٹھ پتلی قرار دے دیا، کہا فنڈز کم یا ختم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے کہا کہ ان کی ساری توجہ چین پر ہے تاکہ اسے اچھا دکھایا جا سکے۔

دوسری جانب کورونا کے خلاف امید کی کرن جاگ گئی، امریکا میں ویکسین کے انسانوں پر تجربے کے کامیاب نتائج سامنے آئے ہیں، آٹھ رضاکاروں میں اینٹی باڈیز پیدا ہوئے، مزید مثبت رپورٹس آنے پر ویکسین کے جنوری تک مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔

مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 735، برطانیہ میں 160، میکسیکو میں 132، فرانس میں 131، بھارت میں 130، اٹلی 99 اور روس میں 91 افراد ہلاک ہو گئے۔

About Rana Usman

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ،24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *