Home / پاکستان / ملک میں31 ہزار کےقریب کورونا کیسز، 24 گھنٹوں میں 2 ہزارر پورٹ، 28 اموات

ملک میں31 ہزار کےقریب کورونا کیسز، 24 گھنٹوں میں 2 ہزارر پورٹ، 28 اموات

کراچی: ملک میںاتوار کو کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 666 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 30903 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں 11، سندھ میں 9، پنجاب میں 5، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا، آج کورونا کے مزید 1536 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں 517283؍ افراد کے ٹیسٹ ہوچکے جبکہ 8023؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کورونا صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے پاکستان اب 20؍ ویں نمبر سے 19؍ نمبر پر آگیا ہے۔ 

اتوار کو ملک میں کورونا کے مزید 1536 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس میں سے خیبرپختونخوا میں 11 ہلاکتیں اور 160 کیسز ، سندھ میں 9 ہلاکتیں اور 709 کیسز جبکہ پنجاب میں 5 افراد جاں بحق اور 475 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق اور 141 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ اسلام آباد میں ایک ہلاکت اور 32 کیسز، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں اتوار کوکورونا وائرس کے مزید 709 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کی گئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا جاری بیان میں بتایا گیا کہ سندھ میں 709 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 11480 ہو گئی ہے جب کہ مزید 9 اموات کے بعد ہلاکتیں 189 تک پہنچ گئی ہیں۔ پنجاب میں اتوار کو کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 197 ہوگئی۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 475 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11568 تک جاپہنچی ہے۔ 

پنجاب میں کورونا سے اب تک 4323 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں اتوار کو مزید 2 افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2017 ہوگئی۔ مزید 82 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔ اتوار 313 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے جن میں سے 82 مثبت اور 231 منفی نتائج سامنے آئے۔ ابتک 242 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق آج کورونا کے مزید 141 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2017 ہوگئی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *