Home / پاکستان / اسلام آباد / آصف زرداری، نواز شریف میں رابطہ

آصف زرداری، نواز شریف میں رابطہ

سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں سینیٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل سینٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے بھی نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں قید قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے شہر ڈسکہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ حکومت سے اب اب قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں بات ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے جھوٹے کیساتھ بات نہیں کریں گے۔ اب سیٹوں، قانون سازی پر نہیں لانگ مارچ میں جاکر بات ہو گی۔ 26 مارچ کولانگ مارچ کےلیے نکلیں گے۔ لانگ مارچ آخری چانس ہے۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Yasir Hussain once again criticizes Noshin Shah

یاسر حسین کی ایک بار پھر نوشین شاہ پر تنقید

اداکار یاسر حسین کے اپنی شادی پر نوشین شاہ کے بِن بلائے پہنچنے کا معاملہ …

One comment

  1. Как и обещал, запускаю конкурс на 10 призов по 0,001 BTC среди подписчиков! Подписывайся на канал https://t.me/neweconomytime – узнай условия и удачи!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *