Home / پاکستان / سپریم کورٹ کاگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کاگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہراہ قائدین سے تجاوزات ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی جس میں کمشنر کراچی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ بحال کر دیا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شاہراہ قائدین تو کچھ اور ہی ہوگئی،اب عجیب لگتا ہے،چھوٹے چھوٹے مکان تھے،اونچی عمارتیں بنا دی گئیں،کس نے اجازت دی یہ عمارتیں بنانے کی؟

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے جواب دیا کہ لوگوں کو کے ایم سی،کےڈی ا ے نے الاٹمنٹس دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وہاں جرمن ماڈل اسکول ہوا کرتا تھا، اسکول تلاش کر رہا ہوں اب نظر نہیں آتا، لائنز ایریا پورا ری میپ کرنا ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے لائنز ایریا میں اونچی عمارتیں بنانے اور لوگوں کو آباد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پرچیوں پر الاٹمنٹ دی گئی، لائنز ایریا بہت خوبصورت علاقہ ہوتا تھا،اب تو لائنزایریا سےگزرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نےگرین بیلٹ بحالی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *