Home / پاکستان / اسلام آباد / ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائیں، این سی او سی نے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شکایت درج کرائیں، این سی او سی نے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا جس پر حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والے کی شکایت درج کی جاسکے گی۔

این سی او سی نے شہریوں کے لیے واٹس ایپ نمبر 03353336262 جاری کیا جس پر وہ کرونا خلاف ورزی کی نہ صرف شکایت کرسکیں گے بلکہ اُن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی واٹس ایپ پر بھیج سکیں گے۔

این سی او سی نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شہری شکایت کے ساتھ علاقہ، شہر، تحصیل اور ضلع کا نام لازمی لکھیں اور خلاف ورزی کی نوعیت، وقت اور تاریخ کے حوالے سے بھی لازمی آگاہ کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

واضح رہے کہ این سی او سی نے ایک روز قبل کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے اپیل کی تھی کہ دو ماہ احتیاط کا دامن مضبوطی سے تھام کررکھیں کیونکہ ملک میں کرونا کے کیسز ایک بار پھر تیزی سے رپورٹ ہونا شروع ہوگئے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *