Home / پاکستان / جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار

ملتان: سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

تاہم سول سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کی افتتاحی تقریب عمران خان کی تصویر نہ ہونے پر بدنظمی کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداروں نے احتجاج کیا تھا کہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوئی تصویر کیوں نہیں لگائی گئی۔ بعدازاں پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو پنڈال سے باہر بھیج دیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے مئی میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت نے 15 اکتوبر سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بحال کرنے اور 12 سیکرٹریز تعینات کرنے کی منظوری بھی دے رکھی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *