Home / پاکستان / ہر سال مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگاؤں گا: کیپٹن (ر) صفدر

ہر سال مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگاؤں گا: کیپٹن (ر) صفدر

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے ہر 18 اکتوبر کو مادر ملت کے مزار پر جاکر نعرے لگانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میں نے کہا مادر ملت زندہ باد، اس میں کیا برائی ہے، مادر ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلاہوں، ہر 18 اکتوبرکو مادر ملت کےمزارپر جاکر مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کراچی میں گرفتار

انہوں نے کہا کہ ماں کو استدعاکرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیاسکھائیں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی اور ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم ے کے جلسے کے سلسلے میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کراچی پہنچے تھے جہاں مزار قائد پر حاضری کے دوران محمد صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے جلسے کے اگلے روز علی الصبح کیپٹن صفدر کو نجی ہوٹل سے گرفتار کیا تاہم شام میں عدالت نے ان کی منظور کرتے ہوئے رہا کردیا۔

About Rana Usman

Check Also

Election Commission releases schedule

اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *