Home / پاکستان / انسان بوڑھا ہوتا ہے، روح جوان رہتی ہے: بشریٰ انصاری

انسان بوڑھا ہوتا ہے، روح جوان رہتی ہے: بشریٰ انصاری

لاہور: اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ انسان بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن اس کی روح جوان ہی رہتی ہے۔

بشری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں آج بھی شوخ رنگ اچھے لگتے ہیں اور وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ عمر ڈھلتی ہے لیکن روح نہیں ڈھلتی، یہ چھوٹی سی بات ہے لیکن کچھ لوگوں کو اسے سمجھنے کیلئے دل بڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامرنے حلیمہ سلطان کا کرداراپنالیا

بشریٰ انصاری کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بنی ہوئی صورت حال میں ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا تاکہ ہم اس سے بچ سکیں۔ واضح رہے کہ بشری انصاری پاکستان ٹیلی وژن کے گولڈن دور کی اداکارہ ہیں، ان کی زندہ دلی کے سبب نہ صرف وہ جوان نظر آتی ہیں بلکہ دوسروں کو جوان نظر آنے کے گر بھی بتاتی ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

man died from police torture

پاراچنار میں20 سالہ قیدی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق

پاراچنار میں مبینہ پولیس تشدد سے بیس سالہ قیدی اسد علی دم توڑ گیا، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *