Home / پاکستان / پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد

پنجاب میں اسموگ کی روک تھام کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے پر پابندی لگا دی۔

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں 31 دسمبر تک سڑکوں پر لانے کی ممانعت ہو گی۔

بابر حیات تارڑ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات بھی جلانے پر پابندی ہو گی۔

حکم نامے کے مطابق دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات سونپ دیے گئے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Mobile service shut down in Quetta

کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *