Home / پاکستان / ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ

ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل کی پہلی سالگرہ

اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے گزشتہ روز اپنی بیٹی امل منیب کی پہلی سالگرہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہیں۔

ایمن نے انسٹاگرام پر اپنے اور منیب کے ساتھ امل کی کیوٹ سی تصویرشیئرکی جس میں وہ سالگرہ کا کیک سامنے رکھے بیٹھے ہیں۔

View this post on Instagram

Happy birthday to our everything ♥️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

کیپشن میں ایمن نےامل کو اپنا سب کچھ لکھتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

منیب بٹ نے بھی فیملی پکچرز کے ساتھ انسٹا پوسٹ میں لکھا ” الحمد اللہ، ،میری زندگی کی پہلی سالگرہ”۔

اداکار نے بیٹی کیلئے دعا گو ہوتے ہوئے مداحوں سے بھی امل کو دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

ایمن کی جڑواں بہن اور امل کی خالہ اداکارہ منال خان نے بھی بھانجی کو سالگرہ وش کرتے ہوئے اپنے پیار کا اظہار کیا۔

منال نے امل کو جوتے پہناتے ہوئے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ” اور اسی طرح تم ایک سال کی ہوگئیں، سالگرہ مبارک، تم روزانہ میری زندگی میں ڈھیروں خوشیاں لاتی ہو”۔

ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں اور شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر 2018 کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی جبکہ ولیمہ 2 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔

اس جوڑی کے یہاں امل منیب کی پیدائش 30 اگست 2019 کو ہوئی۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *