Home / شوبز / پریانکا کے گھر بیٹی کی پیدائش

پریانکا کے گھر بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ ان کے اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ اور ان کے شوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔

لیکن امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر ‘بیٹی’ کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کے کئی سپر اسٹارز نے کمنٹس کیے اور انہیں مبارکباد پیش کی، کمنٹس کرنے والی اداکاراؤں میں ہما قریشی، کترینہ کیف، بھومی پاڈنیکر اور نیہا دھوپیا سرِ فہرست ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی۔

پریانکا سے قبل اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں بیٹی اور  شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام کی پیدائش بھی سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ اداکارہ پریتی زنٹا، پروڈیوسر ایکتا کپور، کرن جوہر اور عامر خان کے بچوں کے پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

About Junaid

Check Also

Navjot Singh Sadhu sentenced to one year in road rage case

نوجوت سنگھ سدھو کو روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے جمعرات کو کرکٹر سے سیاستدان بنے نوجوت سدھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *