Home / ٹیکنالوجی / بل گیٹس کورونا وائرس کا شکار

بل گیٹس کورونا وائرس کا شکار

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بھی  عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

مائیکرو سافٹ کے بانی  بل گیٹس نے سماجی رابطے کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے  ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ مجھ میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ماہرین کے مشورے سے میں نے دوبارہ صحت مند ہونے تک خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بل گیٹس نےسوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا پر لکھی گئی کتاب سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب زندگی بچانے کے لیے پر عزم دنیا کو متاثر کرنے والے ڈاکٹر پال فارمر کی یاد میں ہے جسے طبی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم کیا جائے گا۔بل گیٹس کی یہ نئی کتاب عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد آنے والی نئی وبا اور اس سے بچاؤ سے متعلق لکھی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اپنے ایک بیان میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے مختلف پیتھوجن سے نئی وبا پھیل سکتی ہے۔بل گیٹس نے امید ظاہر کی تھی کہ اگر ابھی سے سرمایہ کاری کی جائے تو طبی ٹیکنالوجی میں پیشرفت دنیا کو اس سے لڑنے کے لیے مزید مدد دے گی۔

About Junaid

Check Also

Pakistan: Corona cases increase sharply, the rate reached close to four and a half percent

پاکستان: کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور مثبت کیسسز کی شرح 4 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *