Home / پاکستان / بلاول بھٹو بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

بلاول بھٹو بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ، بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی ، جس میں بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے جبکہ بلاول بھٹو ٹیلیفون کے ذریعے رہنماؤں سے رابطے میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کا کوویڈ 19 مثبت ٹیسٹ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود افراد کو بھی ٹیسٹ کروانے کی ہدایت

یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے جبکہ انہوں نے ہدایت کی کہ سب افراد ماسک ضرور پہنیں۔

About Rana Usman

Check Also

How-much-is-the-price-of-petrol-being-increased-Great-news-for-the-people

پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *