Home / پاکستان / طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

طلبا کیلئے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق بڑی خبر

لاہور : پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے آئندہ سال میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیرمینز نےعملی امتحان نہ لینےکاحتمی فیصلہ کرلیا ، جس کے تحت آیندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں پریکٹیکلزنہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا امتحانات کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور:نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھرکےتعلیمی بورڈزپرہوگا ، تھیوری میں مارکس کی بنیادپرپریکٹیکلز کے نمبر دیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلزنہ لینے کا فیصلہ کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئےکیا گیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے 26نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 25دسمبر سے 10جنوری تک بچوں کی موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر11جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات15جنوری تک ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کے انٹری ٹیسٹ معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ مئی،جون میں بورڈ امتحانات لینے کی کوشش کریں گے

About Rana Usman

Check Also

PIA-plane-hijacked-in-Malaysia-crew-trapped

ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضے میں لے لیا گیا، عملہ بھی پھنس گیا

پی آئی اےکا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائیر پورٹ پر قبضے میں لے لیا گیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *