Home / پاکستان / خبردارجومجھےکسی نےپاگل کہا، سونیاحسین

خبردارجومجھےکسی نےپاگل کہا، سونیاحسین

اداکارہ سونیا حسین نے ذہنی بیماری کو سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے اس مسئلے کاشکارافراد کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

انسٹا پراپنی پوسٹ میں سونیا نے لکھا ” اگر آپ ذہنی بیماری پرشرمندگی محسوس کرتے ہیں تو آپ بیماری کی تعریف کا پھر سے جائزہ لیں اور اپنےآپ کو وہی عزت واحترام دیں جو آپ کسی دل کے مریض کیلئے ظاہر کریں گے “۔

اداکارہ نے واضح کیا ” وقت آ گیا ہے کہ کسی بھی شکل میں ذہنی بیماری کیلئے شرم محسوس کرنے کو ختم کیا جائے”۔

سونیا کا نیا ڈرامہ ” سراب” بھی ایک ایسی ہی لڑکی کی کہانی ہے جسے ذہنی مسائل کا سامنا ہے، اس سے قبل انہوں نے ڈرامے کا پوسٹر شیئرکرتے ہوئے لکھا تھا ” خبردار جو مجھے کسی نے پاگل کہا”۔

ڈرامے میں سونیا کے مقابل مرکزی کردار سمیع خان نےادا کیا ہے جنہوں نےانسٹا پر فالوورز کیلئے 2 ٹیزرشیئر کیے ہیں۔

ایک ٹیزر میں سونیا کو خوفزدہ ہوکربھاگتے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسراٹیزر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سونیا کسی کی موجودگی کو محسوس کرتی ہیں، ایک منظر میں دکھایا گیا ہے کہ سمیع کیلئےپسندیدگی رکھنے والی سونیا انہیں اپنے سامنے دیکھ کرپہچان ہی نہیں پاتیں اور خوفزدہ ہوکرپوچھتی ہیں “کون ہوتم؟”۔

یہ جوڑی اس سے قبل ڈرامہ سیریل “ایسی ہے تنہائی” اور ” عشق زہے نصیب ” میں بھی ایک ساتھ کام کرچکی ہے۔

About Rana Usman

Check Also

news for train passengers

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر

کراچی: ریلوے انتظامیہ موسم سرما میں ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کرے گی، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *