Home / پاکستان / اسلام آباد / آزاد کشمیر انتخابات؛ سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی

آزاد کشمیر انتخابات؛ سیاسی جماعتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی

مظفر آباد: آزاد کشمیر اسمبلی کی 45 عمومی نشستوں پر انتخابات کے بعد اب سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کے لیے صف بندی کرنا شروع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 53 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں سے 45 عمومی نشستیں ہیں جن پر براہ راست پولنگ ہوتی ہے۔ ایوان میں خواتین کے لیے 5 جب کہ علماء و مشائخ، ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک ایک نشست ہے۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین بیک وقت 2 نشستوں پر کامیاب ہوں گے، حلف برداری سے پہلے انہیں ایک نشست چھوڑنی ہوگی ، اس طرح ایوان میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی 11 کے بجائے 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

خواتین کی 5 نشستوں پر انتخاب کے لئے 9،9 ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے، عددی اعتبار سے پی ٹی آئی خواتین کی 3 جب کہ پیپلز پارٹی کم از کم ایک نشست پر کامیاب ہوجائے گی، خواتین کی ایک نشست پر اگر پیپلز پارٹی، (ن) لیگ، مسلم کانفرنس اور جے کے پی پی اتفاق کر لیں تو ایک سیٹ جیت سکتی ہیں۔

اسمبلی میں علماء و مشائخ،ٹیکنو کریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کی ایک ایک نشست ہے، جن پر پورا ایوان ووٹ دے گا، اس بات کا قوی امکان ہے کہ عددی اکثریت کی بنیاد پر تحریک انصاف تینوں نشستیں بھی جیت لے گی۔

About Mubashir Rehman

Check Also

Yasir Hussain once again criticizes Noshin Shah

یاسر حسین کی ایک بار پھر نوشین شاہ پر تنقید

اداکار یاسر حسین کے اپنی شادی پر نوشین شاہ کے بِن بلائے پہنچنے کا معاملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *