Home / شوبز / عاطف نے اپنے مداح کی خواہش پر ہاں کردی

عاطف نے اپنے مداح کی خواہش پر ہاں کردی

عاطف اسلم نے سریلی آواز کے مالک اپنے ایک مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے ہاں کردی۔

عاطف اسلم کے مداح حذیفہ خان خود بھی گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں اور سریلی آواز کے مالک ہیں۔

ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ نے عاطف کے ساتھ سیشن کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر گلوکار نے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

عاطف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر حذیفہ کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئےان کے ٹیلنٹ کو سراہا اور ساتھ ہی جیمنگ سیشن جوائن کرنے کی دعوت بھی دی۔

عاطف نے حذیفہ کی ویڈیو شیئر کرتےہوئے لکھا کہ کیا خیال ہے کسی دن جیم سیشن پر ملاقات نہ ہوجائے۔

گلوکار نے حذیفہ خان کے گلوکاری کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس باصلاحیت لڑکے کو سننا واقعی بہت اچھا لگا، تو ایک ساتھ کچھ گلوکاری کے بارے میں کیا خیال ہے۔

عاطف اسلم کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور عاطف کے مداح متاثر کن ٹیلنٹ کو پروموٹ کیے جانے کے اقدام پر بے حد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ نوجوان سنگر حذیفہ خان اپنے پسندیدہ گلوکار کے سراہے جانے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئے ہیں۔

13 ہزار انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ حذیفہ خان نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی مداحون کا دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

the well-known application came into the field against tiktok

ٹک ٹاک سے ٹکر، معروف ایپلکیشن میدان میں آگئی

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مقبول موبائل ایپلکیشن اسنیپ چیٹ نے ٹک ٹاک سے مقابلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *