Home / پاکستان / آرمی چیف کی تعیناتی : صدرمملکت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

آرمی چیف کی تعیناتی : صدرمملکت اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے

لاہور : صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کے لیے اسلام آباد سے لاہور  پہنچ گئے ۔

ایوانِ صدر  ذرائع   کے مطابق   صدر عارف علوی آج 4 بجے سہ پہر عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات میں اہم تعیناتی کا معاملہ زیرِ غور آئے گا ۔  صدر عارف علوی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے افواج پاکستان کی اہم ترین تقرری کے معاملے پر مشاورت کریں گے۔

وفاقی حکومت اج صدر مملکت کو اہم ترین تقرری بارے سمری ارسال کرچکی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔  لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *