Home / پاکستان / پاکستان ریلویز میں پہلی بار خاتون اسٹیشن مینیجر مقرر

پاکستان ریلویز میں پہلی بار خاتون اسٹیشن مینیجر مقرر

ریلوے حکام نےاسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور سیدہ مرضیاة الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کےاسٹیشن مینجر کا اضافی چارج دے دیا جس کے بعد وہ  پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن مینیجر بن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام نے اے ٹی او لاہور سیدہ مرضیاۃ الزہرہ کو لاہور ریلوے اسٹیشن کی اسٹیشن مینیجر کی آسامی پر تعینات کیا ہے اور اسٹیشن ماسٹر لاہور کینٹ یونس بھٹی سے اسٹیشن مینیجر لاہور کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشنز پر پرچم لگا دیے

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ سیدہ مرضیاة الزہرہ پاکستان ریلویز کی پہلی خاتون اسٹیشن مینجر بن گئی ہیں۔

دوسری جانب ریلوے سمپارس یونین نے اسٹیشن مینیجر کی آسامی پر سی ایس پی آفیسر کی تعیناتی کےخلاف احتجاج کی کال دی ہے۔

یونین کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان نےاس تعیناتی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہےکہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ ہوا تو وہ احتجاج کریں گے۔

About Rana Usman

Check Also

National Emergency Helpline

موٹر وے جیسے واقعات روکنے کیلئے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کا فیصلہ

سانحہ موٹر وے سانحہ جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت نے نیشنل ایمرجنسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *