Home / پاکستان / اسلام آباد / ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری

ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپلی کیشن کے اجراء پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی اور وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،12 نکاتی ایجنڈا جاری

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،،ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ٹائیگر فورس کو ضلع،تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیاجا سکے گا،ایپلی کیشن کے ذریعے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہو گی جبکہ کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔ 

About Rana Usman

Check Also

114 Indians return via Wagah border

‘پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری 9 جولائی کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس جائیں گے’

اسلام آباد : وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محصور 114 بھارتی شہری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *