Home / پاکستان / اداکارہ ماہرہ خان کا ایک اور اعزاز

اداکارہ ماہرہ خان کا ایک اور اعزاز

اداکارہ ماہرہ خان نے انڈس ویلی ڈیجیٹل فلم فیسٹیول سیزن ٹو ہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم’ہو من جہاں‘ میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں فلم ’ہو من جہاں‘ کو بھی اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ہو من جہاں تین نوجوانوں  کے گرد گھومتی ہے جو موسیقی سے دلچسپی رکھتے ہیں اور گریجویشن کے بعد ایک میوزک بینڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ فلم خاندانی تقاریب ، دوستانہ ملاقاتیں اور چائے ڈھابے پر ملنے جیسی دنیا پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے مداحوں میں ہریتھک روشن بھی شامل

فلم میں منیزے کا کردار ماہرہ خان)، نادر کاعدیل حسین اور ارحان کا کردار شہریار منور نے نبھایا ہے۔ ارحان گھر چھوڑ کر ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گیٹار بجانے کی ملازمت کرنے لگتا ہے۔

منیزے طلاق شدہ والدین کی بیٹی ہے اور کے ساتھ رہتی ہے، نادر ایک امیر لڑکا ہے جو اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے جبکہ ارحان بالکل مختلف ماحول میں پلتا بڑھتا ہے۔ تینوں دوست خاندان، دوستی اور کیرئیر سے وفاداری کے باعث الگ ہوجاتے ہیں۔

About Rana Usman

Check Also

Court orders to separate trial of Shahbaz Sharif's wife and children

عدالت کا شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علیحدہ کرنے کا حکم

لاہور : احتساب عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ،بچوں کاٹرائل علیحدہ کرنےکاحکم دے دیا اور شہباز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *