Home / پاکستان / اسلام آباد / ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 53 کی حالت تشویشناک

ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 53 کی حالت تشویشناک

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 متاثرین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 600 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 57 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔

About Junaid

Check Also

Prominent industrialist SM Munir passed away

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

 معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔ ایس ایم منیر کو آج صبح سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *