Home / پاکستان / اسلام آباد / بڑی پیش رفت، امریکی کمپنی نے پاکستان کو کرونا کی مؤثر دوا بنانے کی اجازت دے دی

بڑی پیش رفت، امریکی کمپنی نے پاکستان کو کرونا کی مؤثر دوا بنانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی کمپنی نے پاکستان کو کرونا وائرس کی مؤثر دوا بنانے کی اجازت دے دی۔

کرونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن کے علاج کے لیے ایک اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کو مؤثر قرار دیا گیا ہے، یہ دوا بنانے والی کمپنی نے پاکستان کو بھی دوا تیار کرنے کی اجازت دے دی۔

اس سلسلے میں آج معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں بریفنگ میں بتایا کہ امریکی کمپنی گلیڈ نے پاکستان کو اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور بنانے کی اجازت دے دی ہے، یہ دوا اب پاکستان میں بی ایف بائیو سائنسز تیار کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پہلے یہ دوائی امریکا میں کمپنی جی ایس آئی تیار کرتی تھی، دنیا میں 2 ممالک کو یہ دوا بنانے کی اجازت ہے، پاکستان ان 2 ممالک میں سر فہرست ہے، گلیڈ نے جنوبی ایشیا کے 5 مینوفیکچررز سے معاہدہ کیا ہے، لوکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ نے بھی گلیڈ سے اس سلسلے میں معاہدہ کر لیا ہے۔

ظفر مرزا نے بتایا کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے تجرباتی بنیاد پر دوا کے استعمال کی اجازت دی تھی، 8 مئی کو جاپانی حکام نے بھی اس دوائی کی منظوری دی تھی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد یہ دوا پاکستان میں بننا شروع ہوگی، اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر دوا بنانے کی اجازت دے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گلیڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے، پاکستانی ادارہ معاہدے کے تحت 127 ممالک کو یہ دوا فراہم کرے گا۔

About Rana Usman

Check Also

اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،یاسمین راشد

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اسپتالوں کی صورتحال سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *